تحریک انصاف کی کسان اتحاد قیادت سے رابطہ ،پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف نے پاکستان کسان اتحاد کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور انہیں3 ستمبر کو لاہور میں ”پاکستان مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ خالدکھوکھر کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں آج (ہفتہ کو) لاہور میں ”پاکستان مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ملک سے زراعت کا جنازہ نکالنے کا مصمم ارادہ کئے ہوئے ہے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسان سے باعزت روزگار تک چھینا جا رہا ہے،وقت آن پہنچا ہے کہ کسان اپنے حقوق کیلئے باہر نکلیں،اس موقع پر کسان اتحاد کے سربراہ نے تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ کسان ظالم حکمرانوں کیخلاف بھرپور انداز میں نکلیں گے۔