ریاض: سعودی عرب میں پچھلے سات سال میں پانچ فیصد خواتین قتل کے محرکات میں شامل رہیں

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:33

ریاض: سعودی عرب میں پچھلے سات سال میں پانچ فیصد خواتین قتل کے محرکات ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پچھلے سات سال میں مملکت میں ہونے والی قتل کی مختلف وارداتوں میں خواتین کا حصہ 5فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین کی طرف سے قتل کے محرکات میں ڈپریشن، گھریلو جھگڑے، طلاق شامل رہیں۔ تحقیق کار کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کی طرف سے کیئے جانے والے قتل کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ توجہ دی گئی ۔ خواتین نے زیادہ تر قتل سیلف ڈیفنس، بدلہ لینے یا گھریلو جھگڑے پر کیے۔