چین، جائیداد کے حقوق کوقانونی تحفظ دینے کا فیصلہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) چینی حکومت جائیداد کے حقوق کوقانونی تحفظ دینے کیلئے اقدامات کریگی ان کا مقصد جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں میں سماجی اعتماد اور استحکام پیداکرنا ہے ، حکومت نجی اور سرکاری جائیداد کی خریدوفروخت ، ایکویٹی اور دیگر امور کے لئے تحفظ کی جامع پالیسی جاری کرے گی ، اس سلسلے میں رہنما اصول جاری کر دیئے گئے ہیں ، حکومت مالکان اور منیجر ز کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے غیر ضروری قوانین اور دیگر رکاوٹیں ختم کردے گی ، حکومت مساوی پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ اور جائیداد کے تنازعات کو طے کرنے کے لئے بھی قانونی نظام کو بہتر بنائے گی