ہانگ ژو سے سڈنی کیلئے براہ راست ہوائی سروس 16نومبر سے شروع ہو گی

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) چین کی ایسٹرن ایئر لائنز چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کیلئے براہ راست ہوائی سروس شروع کرے گی ، سروس کا آغاز 16نومبر سے ہو گا اور ہفتہ میں تین پروازیں چلائی جائیں گی ، یہ ایسٹرن ایئر لائنز کی بارہویں براہ راست پرواز ہو گی جو سڈنی کو چین کے مختلف شہروں سے ملائے گی ، توقع ہے ہانگ ژو سے ان پروازوں کے ذریعے 22ہزار چینی سڈنی جائیں گے جن کی وجہ سے آسٹریلیا کی معیشت کو 66.45 ملین امریکی ڈالر کا فائدہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :