عمان:سلام ائیر لائینز کا دسمبر میں اندرونِ ملک پروازیں چلانے کا اعلان

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:17

عمان:سلام ائیر لائینز کا دسمبر میں اندرونِ ملک پروازیں چلانے کا اعلان

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 ستمبر 2016ء ) : عمان کی ائیر لائنز کمپنی سلام ائیر نے دسمبر کے تیسرے ہفتے سے اندرون ملک سستی اور معیاری پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں سلام ائیر کی پہلی پرواز مسقط سے صلالہ کے لیے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

سلام ائیر کے سی ای او خالد بن ہلال الیحمدی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ” ہم صلالہ سے مسقط کے لیے دسمبر میں پروازیں شروع کر رہے ہیں“۔ سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ( ایاٹا) سے سپیشل کوڈ بھی حاصل کر لیاہے ۔ سلام ائیر عمانی حکومت اور نجی کمپنی کے اشتراک سے بنائی جانے والی کمپنی ہے ۔