جنوبی پنجاب کے رودکوہیوں،دریاؤں ،ندی اور نالوں میں پانی کے بہاؤ کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے‘ملک محمد اقبال چنڑ

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) جنوبی پنجاب کے رودکوہیوں،دریاؤں ،ندی اور نالوں میں پانی کے بہاؤ کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے ،سیلاب کے سیزن کے دوران کسی بھی محکمے کی طرف سے کوتاہی نا قابل معافی ہے ،تمام محکموں کے افسران و اہلکاران کسی بھی قسم کی چھٹی سے گریز کریں ،حکومت کی طرف سے فلڈ پلان پر ہمہ وقت عملی اقدامات عمل میں لائے جائیں ،انتظامیہ پہاڑی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ پر خصوصی مانیٹرنگ کرے تاکہ کسی بھی صورت حال سے قبل از وقت نمٹا جا سکے ۔

اس امر کا اظہارصوبائی وزیرکوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے فلڈمینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س مو قع پر ڈی سی او،پولیس افسران، و دیگر محکموں کے سر براہان بھی موجود تھے۔ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ حکومت نے تمام اضلا ع میں قائم وئیر ہاؤسز میں اشیاء خورد و نوش و ضروریہ کا ذخیرہ کر لیا ہے تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی عمل میں لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلڈ کی صورت میں متاثرین کے لئے ریلف کیمپوں کے لئے جگہ محفوط کر لی جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو فوری منتقل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ خیمے،کشتیاں،لائف جیکٹس،ادویات،جراثیم کش گولیاں،مویشیوں کا چارہ و ویکسین کا ذخیرہ اپ ڈیٹ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی محکمہ کی طرف سے کوتاہی سامنے آئی تہ اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :