فنکاروں کا اداکارہ و ماڈل مسکان جے کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:16

فنکاروں کا اداکارہ و ماڈل مسکان جے کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اداکارہ و ماڈل مسکان جے کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ حناء فرید ، شبنم مجید ، رابی پیرزادہ ، کامران مجاہد ، گوشی خان ، افتخار ٹھاکر ، زارا اکبر ، گوری خا ن ، بلو رانی ، جواد احمد ، ابرار الحق نے مسکان جے سے تعریت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ مسکان جے کی والدہ کے انتقال پر ہمیں بھی بڑا دکھ ہے اور ہماری دعا ہے کہ خدا مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔ آمین۔