وفاقی وزیر داخلہ کی مردان دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مردان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مردان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے چوہدری نثار نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :