جمہوریت کی بقا کی لڑائی لڑنے پر ترک عوام کو سیلوٹ کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہیں، پاکستان چین اقتصادی راہداری سے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں،ترکی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،صدرممنون حسین کی ترکی کے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے وفد سے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء) صدرممنون حسین سے ترکی کے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے وفد نے ملاقات کی جس میں صدرمملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بقا کی لڑائی لڑنے پر ترک عوام کو سیلوٹ کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کو مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ترکی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فوسز نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارت کامعاہدہ جلد طے ہو جائے گا۔