مردان خود کش دھماکہ ، ڈی پی او مردان نے خود سکیورٹی فورسز کی قیادت کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 13:21

مردان خود کش دھماکہ ، ڈی پی او مردان نے خود سکیورٹی فورسز کی قیادت کی

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء): مردان میں کچہری گیٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افراد شہید جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈی پی او مردان نے بھی میدان میں آ کر سکیورٹی فورسز کی قیادت کی اور اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کی سکیورٹی فورسز کی قیادت اور دہشتگردوں کے سامنے سے مقابلہ کرنے کی ایک تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی ڈی پی او مردان کی قائدانہ صلاحیت اور اپنے فرض کی بھر پور ادائیگی کے جذبے کی تعریف کی۔