سفید فام، دبلی ماڈلز کمائی میں سب کو مات دے گئیں

برازیلین ماڈل جیزیل نے جون 2015 سے جون 2016 کے درمیان تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:21

سفید فام، دبلی ماڈلز کمائی میں سب کو مات دے گئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) امریکی جریدے فوربز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز بے انتہا سفید اور دبلی پتلی ہوتی ہیں۔امریکہ میں واقع ایک ادارے کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز کی مجموعی آمدن یکم جون 2015 سے لے کر اب تک دس کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہے۔

اس عرصے میں ان ماڈلز کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل کینڈیل جینر ہیں جن کی آمدن بھی ایک کروڑ ڈالر تک ہو گئی ہے۔فوربز میگزین کی نامہ نگار نیٹلی روبھمڈ نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز کی حالیہ لسٹ فیشن میں ان کی کم شمولیت کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

ایڈریانہ لیما سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی دوسری بڑی ماڈل ہیں-اگرچہ کیٹ واک اور ایڈیٹوریل شوٹس میں ہر رنگ کی ماڈلز کو لینے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اب بھی سب سے زیادہ معاوصہ لینے والوں میں سفید فام ماڈلز ہی شامل ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ سیاہ فام سپر ماڈلز بھی موجود ہیں جیسے کہ جارڈن ڈن اور جواین سمالز جن کے پاس بڑے کنٹریکٹس ہیں لیکن اب بھی فیشن انڈسٹری میں تنوع نظر نہیں آتا۔

وہ کہتی ہیں کہ 2016 میں موسمِ خزاں میں ہونے والی کیٹ واک میں تین چوتھائی سے زیادہ ماڈلز سفید فام ہیں۔فوربز نے حال ہی میں فیشن سپاٹ کے سروے کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں امریکہ میں رواں برس موسمِ بہار میں چھپنے والے 236 اشتہارات کا جائزہ لیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ان اشتہارات میں سفید فام ماڈلز کی تعداد 78.2 فیصد تھی جبکہ سیاہ فام ماڈلز کی تعداد 8.3 فیصد تھی۔ ایشیا سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کی تعداد چار فیصد اور لاتینا سے 1.7 فیصد ماڈلز کو شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :