شاہ رخ ہدایت آنندایل آررائے کی فلم میں بونے کا کردارادا کرینگے

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:21

شاہ رخ ہدایت آنندایل آررائے کی فلم میں بونے کا کردارادا کرینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء)بالی ووڈ میں کنگ کے نام سے مقبول شاہ رخ خان کی ہدایت کار آنند ایل آر رائے کے ساتھ بننے والی فلم 21 دسمبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک اس فلم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔اس فلم کی پروڈکشن شاہ رخ کے پروڈکشن ہاوٴس ریڈ چلیز کی جانب سے ہی کی جائے گی جس میں وہ ایک بونے (چھوٹے قد کے آدمی) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریڈ چلیز کے آفیشل ہینڈل نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

50 سالہ شاہ رخ خان کا بھی ٹوئٹر پر اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے کافی خاص ہے، اور اس فلم کا نام کافی اچھا ہے جس کا مداح انتظار کریں۔واضح رہے کہ آنند ایل رائے اور شاہ رخ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے لیے دپیکا پڈوکون اور پرینیتی چوپڑا کا نام سامنے آرہا ہے تاہم ہدایت کار نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔اس فلم کے علاوہ شاہ رخ خان امتیاز علی کی فلم ’دی رنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرچکے ہیں جس میں وہ ایک سردار کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا شرما کام کررہی ہیں۔