رنبیر کپور ہم جنس پرستی کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:10

رنبیر کپور ہم جنس پرستی کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ہم جنس پرستی کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ پہلے اگر ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوتی تو اسے قبول نہ کرتا لیکن فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں فواد خان نے ہم جنس پرست کا کردار ادا کر کے اس کردار کی راہیں ہموار کردی ہیں، رنبیر کپور نے عام حالات سے ہٹ کر کردار ادا کرنے پر ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ اور فواد خان کو سراہا۔

ویک اپ سڈ، راج نیتی، راکٹ سنگھ، راک اسٹار، برفی، یہ جوانی ہے دیوانی، بے شرم اور بمبے ویلوٹ سمیت پے درپے فلموں کے بعد طویل عرصے سے شوٹنگ سے دور رہنے کے حوالے سے بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مجھے شراب نوشی کی عادت ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ ایک بہت ہی الگ دنیا ہے جہاں آپ کو خود اپنا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کب آپ کو کب کیا کام کرنا ہے، میں کام کے دوران شراب نوشی نہیں کرتا لیکن جب فارغ ہوتا ہوں تو بہت زیادہ پیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :