اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 12:47

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے طبی معائنہ اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔

(جاری ہے)

مرکزی ملزم راجہ ارشد کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مرکزی ملزم افغانستان فرار کی کوشش میں طور خم بارڈر پر گرفتار کیا گیا ، ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر راجہ ارشد کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور ہدایت کی کہ ملزم کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے۔ فاضل جج نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :