قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 12:39

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف قرارداد متفقہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میںایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔الطاف حسین کیخلاف قرار داد وفاقی وزیر برجیس طاہر نے ایوان میں پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا یہ ایوان پاکستان کیخلاف نعرے، اشتعال انگیز تقاریر کی مذمت کرتا ہے۔ قرار داد میں جمہوری اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کا پارٹی آئین تبدیل دیا گیا جس کے مطابق متحدہ اب اپنے فیصلوں پر بانی سے رہنمائی نہیں لے گی۔ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف نعروں کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ سید سردار احمد، خالد مقبول صدیقی، خواجہ سہیل منصور اور روف صدیقی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے بھی الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے، قرارداد میں پاکستان مخالف نعرے لگانے پربانی ایم کیوایم الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے 22 اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیزتقریرسے میڈیاہاﺅسزپرحملے، جرائم، تشدد،دہشت گردی اورپاکستان مخالف نعروں یاکارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے پیروکارتخلیق پاکستان کی جدوجہد کرنےوالوں کی اولادہیں، ایوان23اگست کوایم کیو ایم پاکستان کے اپنائے گئے موقف کوسراہتا ہے، ایم کیوایم پاکستان اور اس کے حامی بلاشبہ پرخلوص پاکستانی ہیں، ایوان کاریاست اوراداروں سے مطالبہ ہے کہ کھلے دل سے ایم کیوایم پاکستان کاخیرمقدم کریں۔