ورسک حملے سے متعلق پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 12:35

ورسک حملے سے متعلق پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : ورسک روڈ پر کرسچن کالونی میں دہشتگردوں کے حملے سے متعلق پولیس نے اپنی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاروں دہشتگردوں نے گذشتہ رات شبقدر کے علاقہ عائشہ کور میں گزاری۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ عائشہ کور سے گذشتہ روز بھی دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ کرسچن کالونی میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ، پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :