دبئی:آر ٹی اے نے شیخ محمد بن زید روڈ کی تین نئی لینز ٹریفک کے لیے کھول دیں

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:34

دبئی:آر ٹی اے نے شیخ محمد بن زید روڈ کی تین نئی لینز ٹریفک کے لیے کھول ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے شیخ زید روڈ پر تین نئی ٹریفک لینز کو عام ٹریفک کے لیئے کھو ل دیاہے ۔ اب شیخ زید روڈ پر یک طرفہ لینز کی تعداد چھ ہو گئی ہے جو پہلے مرحلے میں الیلایس جنکشن سے جبل علی لہب چوراہے تک ہوں گی۔شیخ زید روڈ کے اس حصے پر اکثر خاصا رش ہو تاہے ۔

(جاری ہے)

نئی لینز کی وجہ سے رش کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی۔

الیلایس روڈ کی پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مراحل پر کام نومبر 2016 تک مکمل ہو جائے گا۔ تمام مراحل کے مکمل ہونے کے بعد الیلایس روڈ سے دبئی انویسٹمنٹ پارک ، شیخ زید روڈ مغربی حصے ، اور جبل علی تک ٹریفک کی روانی بہت بہتر ہو جائے گی۔ ان لینز کے مکمل ہونے سے شمالی علاقے سے جنوبی علاقے میں جانے والی ٹریفک میں بھی بہتری آئے گی۔