ملتان پولیس کی نوے فیصدسے زائد گاڑیاں پروٹوکول ڈیوٹیز پر مامور

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:28

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) ضلع ملتان پولیس کی نوے فیصدسے زائد گاڑیاں ملتان میں مقیم ، آنے اور جانے والے چینی انجینئرز کے علاوہ پروٹوکول ڈیوٹیز پر مامور ہیں جبکہ ملتان کے اکثرتھانوں کی گاڑیاں بھی پروٹوکول سکوارڈاینڈ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں جس کے باعث ملتان میں پولیس کے گشت کا نظام موثر نہ ہونے کی وجہ سے کار اور موٹر سائیکل چوری ، ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے اور عوام کوروزانہ لاکھوں نہیں کروڑوں روپے مالیت کی رقوم ،کاروں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز س کے ساتھ ساتھ دیگر قیمتی سامان سے ہاتھ دھونا پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :