ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 12:21

ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد جمع کروادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی۔ قرارداد ایم کیو ایم کے 22 اراکین کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ قرارداد میں بانی ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں جرائم، تشدد ، دہشتگردی اور پاکستان مخالف نعروں کی شدید مذمت کی گئی۔ قرارداد کے متن میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی بھی شدید مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ کہا گیا کہ ایوان 23 اگست کو ایم کیو ایم پاکستان کے اپنائے گئے موقف کو سراہتا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے حامی بلا شبہ پُر خلوص پاکستانی ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے پیروکار تخلیق پاکستان کی جدوجہد کرنے والوں کے بچے ہیں۔ ایوان کا ریاست اور اداروں سے مطالبہ ہے کہ کھُلے دل سے ایم کیو ایم پاکستان کا خیر مقدم کریں۔