جدہ:ٹیلی کام کے شعبے میں 100فیصد سعودائزیشن کے مرحلے کا آغاز

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:12

جدہ:ٹیلی کام کے شعبے میں 100فیصد سعودائزیشن کے مرحلے کا آغاز

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : وزارتِ عمل عمل برائے سماجی ترقی اور وزارتِ صنعت وتجارت کے حکام کے مطابق آج سے سعودی عرب میں ٹیلی کام کے شعبے میں 100فیصد سعودائزیشن کا آغاز ہو گیا۔سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے میں 100فیصد سعودی شہریوں کو ٹیلی کام شعبے میں ملازمت دینے کا پروگرام مرتب کیا گیاہے ۔ وزارتِ تجارت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے مرحلے کے مدت میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

آج سے 100فیصد سعودائزیشن کے فروغ کے لیے معائنہ کار ٹیمیں ترتیب دے دیں گئی ہیں۔ کوئی بھی ٹیلی کام سے وابسطہ ادارہ یا دکانوں پر صرف سعودی شہری ہی ملازمت کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کو ٹیلی کام کے شعبے میں ملازمت دینے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال قید اور 1ملین سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ غیر ملکی ہونے کی صورت میں سزا اور جرمانہ مکمل ہونے پر ڈی پورٹ بھی کیا جائے گا۔