مردان : بہادر پولیس افسر نے خود کش حملہ آور کو کچہری میں داخل ہونے سے روکا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 12:10

مردان : بہادر پولیس افسر نے خود کش حملہ آور کو کچہری میں داخل ہونے سے ..

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : بہادر پولیس افسر نے خود کش حملہ آور کو کچہری میں داخل ہونے سے روکا ۔ تفصیلا ت کے مطابق خود کش حملہ آور کچہری کے گیٹ پر پہنچا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے بتایا کہ گیٹ پر روکے جانے پر حملہ آور نے دستی بم حملہ کیا، خود کش حملہ آور نے اندر کی طرف دوڑ لگا دی ۔پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے وہ کچہری کے گیٹ پر ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پہلا حملہ دستی بم کا تھا۔ جبکہ دوسرا دھماکہ خود کش حملہ آور کے پھٹنے سے ہوا۔ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور پر فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :