لاہور کی سیشن عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 2 ستمبر 2016 12:07

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے بیٹے کی بازیابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر۔2016ء) لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انڈ سیشن جج عامر سیال نے کیس کی سماعت کی۔حمیرا ارشد نے عدالت کو بتایا کہ سابق خاوند نے اسکے چھ سالہ بیٹے علی کو زبردستی چھین کر حبس بیجا میں رکھا ہے۔گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اس کے بیٹے کو بازیاب کرا کے اس کے حوالے کرئے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر گلوکارہ کے سابق شوہر احمد بٹ اپنے بیٹے علی کو لے کر عدالت میں پیش ہو گیا۔احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کے بیٹے کی ماں کے پاس بہتر پرورش ممکن نہیں اور وہ اپنے بیٹے کے بغیر نہیں رہ سکتا لہذا چھ سالہ علی کو اس کے حالے کیا جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکا موقف سن کر حبس بیجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :