پشاور: ہر دہشتگرد کے پاس دو، دو دستی بم تھے ۔ انچارچ بی ڈی ایس شفقت ملک

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 2 ستمبر 2016 12:06

پشاور: ہر دہشتگرد کے پاس دو، دو دستی بم تھے ۔ انچارچ بی ڈی ایس شفقت ملک

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر2016 ء) پشاور میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وارسک روڈ پر موجود کرسچن کالونی کو دہشتگردوں کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج شفقت ملک کا کہنا تھا کہ ہر دہشتگرد کے پاس دو ، دو دستی بم تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر حملہ آور کے پاس چھ کلو گرام وزنی خود کش جیکٹس بھی موجود تھے۔ جن میں سے ایک خود کش جیکٹ اور چار دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پاس کلاشنکوفیں بھی موجود تھیں۔