لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے قائد فاروق ستار سے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 2 ستمبر 2016 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عبدالمجید نے موقف اختیار کیا کہ فاروق ستار نے پاکستان مخالف تقاریر کیں اور رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم لندن سے اپنی لاتعلقی ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا دعوی کیا ہے مگر اس حوالے سے متعلقہ فورم پر اپنا بیان حلفی جمع نہیں کرایا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فاروق ستار سے لندن سیکرٹریٹ سے لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کرئے تاکہ حقائق کو ریکارڈ پر لایا جا سکے۔جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔