کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مزیض دم توڑ گیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) کانگو وائرس کا مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے بعد رواں برس ملک میں جان لیوا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کانگو آئسولیشن وارڈ 4 روز قبل لایا گیا مریض رحمت اللہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن غلام عباس نوت کانی نے سرکی روڈ کے رہائشی رحمت اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 10 روز قبل اپنے گھر میں ایک بکرا ذبح کیا تھا جس سے کانگو کے وائرس اس کے جسم میں داخل ہوئے تھے۔

فوکل پرسن غلام عباس کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے مزید 3 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچستان میں رواں برس کانگو کے 10 مریض دم توڑ چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں اب تک کانگو کے 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :