بنوں میں متاثرین کیلئے قائم کیمپ میں آتشزدگی ،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے قائم کئے گئے کیمپ میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ خیمے جل گئے، آگ سے 15مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق بنوں کوہاٹ روڈ واقع متاثرین شمالی وزیرستان کے کیمپ میں آگ اس وقت لگی جب خیمہ میں کھانا بنایاجارہاتھا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تھوڑی دیر میں آگ پر قابوپالیا۔

متعلقہ عنوان :