پشاور،سیکورٹی فورسز نے کرسچن کالونی میں حملہ ناکام بنادیا ، جوابی کاروائی میں4 دہشت گرد مارے گئے
جمعہ 2 ستمبر 2016 11:29
(جاری ہے)
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار چند منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں چار خودکش بمبار ہلاک ہو گئے جبکہ دو ایف سی ، ایک پولیس کانسٹیبل اور دو شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرسچن کالونی میں ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد خود کش بمبار تھے ۔دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کاعمل شروع کیا۔ کرسچین کالونی ورسک ڈیم کے قریب ہی واقع ہے جس کے ایک جانب خیبرایجنسی ہے اور کچھ ہی فاصلے پر مہمند ایجنسی کاعلاقہ شروع ہو جاتا ہے۔ کالونی میں اقلیتی برادری کے علاوہ ورسک ڈیم کے ملازمین بھی رہائش پذیر ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر مبارکباد دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.