ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی جبکہ شنگھائی میں استحکام

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:29

ہانگ کانگ ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی جبکہ شنگھائی میں استحکام کی صورتحال رہی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 81.53 پوائنٹس کی بہتری سے 23243.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 2.21 پوائنتس کی بہتری سے 3065.32 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد یا 2.14 پوائنٹس کی کمی سے 2015.32 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔