مردان خود کش حملے ، وزیر اعظم نواز شریف کی سخت الفاظ میں مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 11:27

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مردان میں کچہری گیٹ پر ہونے والے حملوں کی سخت اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نوا زشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس قسم کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام کے عزائم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد پسپا ہو رہے ہیں اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خیال رہے کہ مردان خود کش دھماکوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افراد شہید اور 40 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :