عالمی رہنما عالمی معیشت کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، کرسٹائن لاگارڈے

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:27

واشنگٹن ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لاگارڈے نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی معیشت کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس سے پہلے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی معیشت نے 1990ء سے 2007ء کے دوران تیزی سے ترقی کی تاہم گزشتہ پانچ سال سے عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے اور رواں سال عالمی شرح نمو 3.7 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1990ء کی دہائی کے آغاز کے بعد سے عالمی معیشت کبھی اتنے زیادہ عرصہ کیلئے سست روی کا شکار نہیں رہی۔ انہوں نے جی ٹوئنٹی رہنماؤں پر عالمی معیشت کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ جی 20 کا اجلاس اتوار سے چین کے شہر ہینگ ژو میں شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :