سی پیک منصوبے کا مقصد خطے ،یورپ اور افریقی ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے،ڈاکٹر اظہر احمد خان

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:27

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے ماہر اور معروف اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر اظہر احمد خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کا مقصد خطے ،یورپ اور افریقی ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے یورپ میں شروع کیا جانے والا منصوبہ پاکستان چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے بالکل مختلف ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد یورپ کو ترقی دے کر روس کے مقابلے میں کھڑا کرنا اور روس کی یورپ کی جانب پیش قدمی کو روک کر پورپی منڈی پر اپنا تسلط قائم کرنا تھا جبکہ پاکستان چین اقتصادی راہ داری منصوبے کا مقصد دوستی بڑھانا، مقابلے کی بجائے سب کو ساتھ لیکر چلنا اور خطے سمیت یورپ اور افریقی ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے پاکستان سمیت خطے اور پوری دنیا میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہ داری منصوبہ آنے والے وقتوں میں بہت بڑا منصوبہ ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :