مردان : خود کش حملہ آور کا سر، پاوں اور ایک ہاتھ مل گیا ۔ سی ٹی ڈی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 11:08

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مردان میں کچہری گیٹ پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 30 زخمی ہو گے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا سر، پاؤں اور ایک ہاتھ مل گیا ہے۔ خود کش حملہ آور نے داخلی گیٹ پر پہلے دستی بم پھینکا اور پھر کچہری کے برآمدے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :