انگلینڈ نے لیڈز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 ستمبر 2016 00:37

انگلینڈ نے لیڈز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں ..

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر ۔2016ء) انگلینڈ نے لیڈز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے 248 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے شاندار 69 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :