چوتھا ون ڈے، محمد عرفان کی باؤلنگ پر پابندی لگنے کا خطرہ

جمعرات 1 ستمبر 2016 22:46

چوتھا ون ڈے، محمد عرفان کی باؤلنگ پر پابندی لگنے کا خطرہ

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو وکٹوں پر دوڑنے کے نتیجے میں فائنل وارننگ مل گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں دراز قد پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے دونوں انگلش اوپنر ز کو پوویلین کی راہ دکھا دی ہے تاہم اسی دوران انہیں پچ پر دوڑنے کی وجہ سے دو وارننگز مل چکی ہیں اور ایک مزید وارننگ کی صورت میں وہ اس میچ میں باؤلنگ کرنے سے محروم ہوجائیں گے ۔