مجھے سیاسی و فرقہ وارانہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے،حامد سعید کاظمی
جمعرات 1 ستمبر 2016 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی نے اڈیالہ جیل سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے سیاسی و فرقہ وارانہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میرے مقدمے میں عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میرا دامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے۔
عدلیہ میرے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی انا کا اسیر ہوں۔ بہت جلد میری بے گناہی پوری طرح آشکار ہو جائے گی۔ مجھے سازش کے تحت پھنسا کر میرے خاندانی وقار کو مجروح کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اس منصوبہ کی جڑیں دور تک پھیلی ہو ئی ہیں۔ وقت آنے پر میں اس سازش کے تمام کرداروں کو بے نقاب کروں گا۔(جاری ہے)
چھ سال کی تحقیق و تفتیش میں مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو ئی ۔
مجھے سنائی گئی سزا کا کو ئی جواز نہیں ہے۔ مجھے ثبوتوں نہیں مفروضوں کی بنیاد پر سزا سناکر انصاف کا قتل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے عدلیہ پرپورا اعتماد ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مجھے انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میں نے ملک کو انتشا ر سے بچانے کیلئے اپنے مریدوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں میرے خلاف کرپشن کا ثبوت نہ ملنے کا بیان جمع کرواچکے ہیں۔ مجھے قتل کے الزام میں پھنسایا جاتا تو اتنی اذیت نہ ہوتی جتنی کرپشن کے الزام میں ہو رہی ہے۔ غیر منصفانہ سزا سناکر میرے آباؤ اجداد کی کمائی ہوئی عزت داؤ پر لگائی گئی ہے۔ میرے ساتھ ظلم و ناانصافی کرنے والے قدرت کے انتقام کا نشانہ ضرور بنیں گے۔ عدالتی فیصلے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ میرے خلاف کرپشن کا کو ئی ثبوت نہیں ملا لیکن اس کے باوجود مجھے سزا سنانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ مجھے جرم ِبے گناہی کی سزا دی گئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.