آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ ٗ میتھیوز کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکو ہوگئی

جمعرات 1 ستمبر 2016 20:27

آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ ٗ میتھیوز کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکو ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء) سری لنکاکر کٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر اینجلومیتھیوز کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری میچ 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا میتھیوز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، بیٹنگ کے دوران پہلے سکاٹ بولانڈ کا زور دار باؤنسر ان کے سر پر لگا جس سے وہ چکرا گئے، گیند لگنے سے ہیلمٹ پر لگا اضافی حفاظتی گارڈ بھی ٹوٹ گیا تھا اس کے بعد فزیو نے فوری طور پر انہیں طبی امداد تھی، بعدازاں وہ پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث انہیں میدان چھوڑ کر جانا پڑا تاہم انہوں نے آخر میں آ کر دوبارہ بیٹنگ کی اور 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فٹنس مسائل کے باعث اب ان کی آخری ون ڈے میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :