گورنمنٹ گرلزہائی سکول راولاکوٹ میں سائنس ٹیچرنہ ہونے سے طالبات پریشان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 17:10

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم ستمبر2016ء) :گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راولاکوٹ میں تین ماہ سے سائنس ٹیچر موجود نہیں طالبات کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور ارباب اختیار نے چپ سادھ رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے انکو کوئی غرض نہیں محکمہ تعلیم بھی محو تماشا ہے طالبات کا کہنا ہے کے تین ماہ قبل سائنس ٹیچر سمیرہ نامی معلمہ کو یہاں سے تبدیل کیا گیا تھا مگر تا حقال ان کی جگہ متبادل معلمہ کو تعینات نہیں کیا گیا جو محکمہ تعلیم کی لاپروائی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے نہم اور دہم کی طالبات کو فزکس اور میتھ پڑھانے کے لیے کوئی معلمہ موجود نہیں طالبات بے یار و مددگار محکمہ تعلیم کی صوابدید پر ہیں طالبات اور ان کے والدین نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے معلمہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :