خاوند نے بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا،مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 17:10

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم ستمبر2016ء) : تھانہ داتوٹ کی حدود ٹائیں کے علاقہ جنڈالہ میں قتل کی لرذہ خیز واردات ،خاوند نے بیوی کو گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

ملزم حمزہ الیاس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹائیں کے رہائشی حمزہ الیاس نامی شخص نے اپنی بیوی (م) کو گلے میں پھندہ دال کر موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی اور تھانہ داتوٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر دیا زرائع کے مطابق حمزہ الیاس کی مقتول سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس نے اپنی بیوی کو گلے میں پھندہ ڈال کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :