کلر سیداں،وفاقی دیہی حلقہ میں سوئی گیس فراہمی کی منظوری وزیر اعظم کا احسن اقدام ہے، چےئر مین یوسی لوہی بھیر

جمعرات 1 ستمبر 2016 17:04

کلر سیداں۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) چئیرمین چوہدری حنیف ،چےئر مین یوسی پاہگ اور چئیرمین یوسی لوہی بھیرملک اخلاق احمد نے کہا ہے کہ وفاقی دیہی حلقہ میں سوئی گیس فراہمی کی منظوری وزیر اعظم کا احسن اقدام ہے، یوسی لوہی بھیر،پاہگ میں 23 کروڑ کی لاگت سے مذکورہ منصوبہ مکمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس فراہمی کے لئے وفاقی دیہی حلقہ کی یونین کونسل لوہی بھیر،پاہگ،کرپا،چراہ ،کورال ،ترلائی کلاں ،مغل ،سہالہ کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کے لیے ایک ارب کے فنڈز وزیراعظم کی طرف سے مختص کر دئیے گئے ہیں جن پر جلد عمل درآمد شروع ہوگا ،چےئر مین یوسی پاہگ و لوہی بھیرچوہدری حنیف اور ملک اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ 23 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے جس پر اہل حلقہ نے بھی تشکر کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :