موٹرسائیکل اور مسافر بس میں تصادم، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ، ساتھی زخمی

جمعرات 1 ستمبر 2016 16:45

چشتیاں۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) موٹرسائیکل اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور ساتھی شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے قریب قاضی والا روڈ پر موٹرسائیکل اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چک 12/1Rکا موٹرسائیکل سوار نوجوان عبدالواجد جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی محمد افضل شدید زخمی ہو گیا ،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :