مسلم لیگ(ن)چاہتی تو خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتی تھی۔سینیٹرپرویزرشید

عمران خان کو2013خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل نہیں تھی،تمام سیاسی جماعتیں ہاتھوں میں ہاتھ تھام کرپاکستان کیلیےقدم اٹھائیں۔وفاقی وزیراطلاعات کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 16:30

مسلم لیگ(ن)چاہتی تو خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتی تھی۔سینیٹرپرویزرشید

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء):وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)چاہتی تو خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتی تھی،2013 میں عمران خان کو خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل نہیں تھی،تمام سیاسی جماعتیں ملکرہاتھوں میں ہاتھ تھام کرپاکستان کیلیےقدم اٹھائیں۔انہوں نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلوچستان اورسندھ میں دیگرجماعتوں کو حکومت بنانے کاموقع دیا۔

مسلم لیگ(ن)چاہتی تو خیبرپختونخواہ میں بھی حکومت بنا سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے ملک میں امن کی ضرورت ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ہاتھوں میں ہاتھ تھام کرپاکستان کیلئے قدم اٹھائیں۔ہم نے اگرتعلیم و صحت پر توجہ نہ دی تو پیچھے رہ جائینگے۔

(جاری ہے)

پرویزرشید نے کہا کہ عمران سیاست نہیں پاکستان کے خلاف خیانت کررہے ہیں۔

جھوٹ سے تراشے لوگوں نے جھوٹ کی فہرست اٹھارکھی ہے۔وہ سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے اور ہم سڑکیں بناتے رہے۔سڑکوں پر احتجاج کرنے والے ایک سال انتظار کرلیں۔اچھے پاکستانی کیلیے ضروری ہے کہ اچھے کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے وطن فروشی کرکے پیسہ کمایا اس کاحساب کون کریگا؟ 3تاریخ کودھرنا دینے والے پرویز مشرف کا احتساب کیوں نہیں کررہے، پاکستان میں آج جو میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں کیا وہ لالچ ہے۔

2013 میں پاکستان مسائل کی دلدل میں گھرا ہواتھا، وزیر اعظم نواز شریف کو سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے پاکستان کو بہتر کیوں بنایا؟۔پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں جوبھی حکومت آئی ہم نے ان کوکام کرنیکاموقع دیا۔ الیکشن میں ایک سال رہ گیاہے سڑکوں پرآکر انتشار پھیلانے سے کیا ملے گا۔ سڑکوں پر سیاست کرنے والے ایک سال اور انتظار کرلیں۔