خیبرپختونخوا نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 7 ستمبر سے پشاور میں شروع ہوگی

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم ستمبر۔2016ء)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 7 ستمبر سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں انڈر17- اور انڈر19- مقابلے ہونگے، یہ چمپئن شپ 10 ستمبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کی انعامی رقم ایک لاکھ بیس ہزار رکھی گئی ہے۔