کروشین پلیئر ایوو کارلووک نے یو ایس اوپن کی تاریخ میں میچ میں زیادہ ایسز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:29

کروشین پلیئر ایوو کارلووک نے یو ایس اوپن کی تاریخ میں میچ میں زیادہ ..

نیویارک ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) سٹار کروشین پلیئر ایوو کارلووک نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا، کارلووک یو ایس اوپن میچ میں زیادہ ایسز لگانے والے دنیا کے پہلے پلیئر بن گئے، انہوں نے رواں ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں حریف تائیوان کے کھلاڑی ین سن لو کے خلاف 61 ایسز لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل یو ایس اوپن کی تاریخ میں میچ کے دوران زیادہ ایسز لگانے کا عالمی اعزاز رچرڈ کراجک کو حاصل تھاجنہوں نے 1999ء میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں 49 ایسز لگائیں تھیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایووکارلووک کو اس سے قبل کیریئر کے دوران بھی زیادہ ایسز لگانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے انہوں نے گزشتہ برس یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔