مچل سٹارک ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے 14 ویں آسٹریلوی باؤلر بن گئے

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:28

مچل سٹارک ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے 14 ویں آسٹریلوی باؤلر ..

دمبولا ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) سٹار فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے 14 ویں آسٹریلوی باؤلر بن گئے، سٹارک نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ایک وکٹ لیکر ہم وطن باؤلر پال ریفل کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 106 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

سٹارک سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں پال ریفل کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت تھی، انہوں نے میچ میں ایک وکٹ لیکر ریفل کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے والے 14 ویں باؤلر بن گئے، سٹارک نے 55 میچز میں 107 وکٹیں لے رکھی ہیں، گلین میگراتھ 380 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :