ملک تشدد اور تصادم کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت تعمیر وترقی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے،چاند بی بی

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:17

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے نومنتخب چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہاہے کہ سیاسی،معاشی اور انتظامی طورپر پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کی تاریخی کامیابیوں کا کریڈٹ ہماری قیادت کو جاتاہے،وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے معاشی ویژن کی بدولت قومی معیشت کو آئی سی یو سے باہر لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو ترقی و خوشحالی ،عوام کو بنیادی مسائل سے باہر نکالنے کا عزم کئے فلاح و بہبود اور تعمیر وترقی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے،میاں برداران پوری قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔ اپنے بیان میں چاند بی بی نے مزیدکہاکہ ملک تشدد اور تصادم کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،قومی یکجہتی کا راستہ قومی مفاہمت سے ہو کر جاتا ہے،اس وقت ہمارے درمیان نفاق کاپیغام دشمن قوتوں کو تقویت دے گا اس لئے باہمی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر شخص کو قیام امن میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہوئے پاکستان کے اندر اور باہر سرگرم دشمنوں کو کچلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

چاند بی بی نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے وہ اس ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کو تقویت پہنچاناچاہتے ہیں ،ہمیں متحد ہوکر ان کے تمام مکروہ عزائم کو خاک میں ملا نا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :