حویلی لکھا‘ اندرون شہر سیوریج نقائص کو چند روز میں دور کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:30

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم ستمبر۔2016ء) ڈی،سی،او سقراط امان رانا اور ممبر نیشنل اسمبلی معین وٹو کی سخت ہدایات پے اندرون شہر سیوریج کے نقائص بارے تفصیل جاننے اور مسائل کو دور کرنے کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ضلعی افسران کا مسلم لیگ نواز کے سرگرم راہنماء کے ہمراہ علاقہ کا دورہ،نقائص کو چند یوم میں دور کرنے کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کواڈینیشن آفیسر سقراط امان رانا اور رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 147 محمدمعین وٹو کی سخت ہدایات اور علاقہ بھر کے لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے مقامی سرگرم لیگی راہنماء چوہدری ہارون ایوب کی سربراہی میں اُن کے وارڈ نمبر9کا مکمل تفصیلی سروے کیااِس موقعہ پے افسران نے سیوریج کے نقائص چند یوم میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،دوسری جانب علاقہ معززین نے بتایا ہے کہ مذکورہ محکمہ کے افسران نے پنتیس کروڑ روپے کی کثیر لاگت سے تیار ہونے والے منصوبے میں بڑے پیمانے پے کرپشن کی ہے اسی وجہ سے یہ منصوبہ تکمیل کے کچھ عرصہ بعد ہی مسائل درمسائل کا شکار ہوچکا ہے لوگوں نے اعلیٰ حکام خصوصاً وزیر اعلیٰ پنجاب سے حویلی لکھا میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبہ جات میں بڑے پیمانے پے خردبرد اور سیوریج وواٹر سپلائی کے بارے اہلیان علاقہ کی شکایات کا فوری طور پے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، اِس تفصیلی سروے کے دوران چوہدری ہارون ایوب کے ہمراہ اُن کی ٹیم کے اہم اور سرکردہ راہنماء گوہر ہاشمی،چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ، غلام باہو قادری ، عبدلرزاق ،یاسین ،بابر علی اور چوہدری محمد رفیق بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :