ایرون فنچ نے تیز ترین آسٹریلوی ون ڈے ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:04

ایرون فنچ نے تیز ترین آسٹریلوی ون ڈے ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا

دمبولا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )کینگرو بیٹسمین ایرون فنچ نے سری لنکا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں تیز ترین آسٹریلین ون ڈے ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

29سالہ فنچ نے محض 18گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے ہم وطن سائمن اوڈنیل کا ریکارڈ برابر کیا جنہوں نے 1990 ء میں شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، گلین میکسویل بھی بھارت کیخلاف بنگلور میں 18گیندوں پر نصف سنچری بناچکے ہیں ۔