پاکستان ، انگلینڈ کا چوتھا ون ڈے آ ج ، قومی ٹیم میں3 تبدیلیوں کا امکان

جمعرات 1 ستمبر 2016 12:08

پاکستان ، انگلینڈ کا چوتھا ون ڈے آ ج ، قومی ٹیم میں3 تبدیلیوں کا امکان

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزکا چوتھا میچ آج شام کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوتھے ون ڈے میچ میں محمد عامر اور وہاب ریاض کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عمر گل اور محمد عرفان ٹیم کا حصہ ہو نگے ،ابھی تیسرے کھلاڑی کی تبدیلی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم کا حصہ بنا یا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پانچ میچز کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے ۔