پی سی بی اظہر علی کو کپتان بنانے پر معافی مانگے:جاوید میانداد

جمعرات 1 ستمبر 2016 12:02

پی سی بی اظہر علی کو کپتان بنانے پر معافی مانگے:جاوید میانداد

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے پر پاکستان کرکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر نیشنل ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنے انٹر ویو میں لیجنڈری بلے باز کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اظہرعلی کوکپتان بناکرغلطی کی،ان کی توون ڈے ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی تھی،وقت آگیا ہے کہ پی سی بی اپنی غلطی تسلیم کرے ۔یاد رہے کہ اظہر علی کی زیر قیادت قومی ٹیم نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف محض ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔