ہما اور قائد اعظم کلب کی ٹیمیں یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:05

ہما اور قائد اعظم کلب کی ٹیمیں یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ ..

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) ہما کلب اور قائداعظم کلب یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل پہنچ گئیں۔ کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ہماکلب نے غوری کلب کو 3-0 گول سے ہرا دیا، وفقے تک ہماکلب کو غوری کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ہماکلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں ہما کلب کے عمران نے پنلٹی ککس پر گول کیا۔ دوسرے ہاف میں 5 ویں منٹ میں یاسر نے اس برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-1 کردیا جسے دس منٹ بعد ہما کلب کے عمران نے اپنا دوسرا گول کرکے مقابلہ 3-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، غوری کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ جی ایٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پونا کلب نے قائداعظم کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :